پشاور (اوصاف نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء اور بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے پشاور چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔
بلور ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔میں نے اس ملک و قوم کے لیے 5 سال سیاست کی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شائد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں ہے۔
اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا۔ہمارے ملک نے بھارت کو تو جنگی میدان میں شکست دی لیکن معاشی میدان میں پیچھے ہیں حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:موبائل سمز سے متعلق پی ٹی اے کا اہم اعلان



