Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.3اور گہرائی 12کلومیٹر ریکارڈ

کوئٹہ ( اوصاف نیوز)‌بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:کوئٹہ سے افسوسناک خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں