Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پنجاب اسمبلی کے ایک حلقہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کو کامیابی مل گئی

لاہور(اوصاف نیوز) پنجاب اسمبلی کے ایک حلقہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کو کامیابی مل گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق 11 میں سے9 امیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

پی پی 289 سے دسواں امیدوار بھی آج دستبردار ہوگیا۔ یہ نشست ن لیگ کے محمود قادر لغاری کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پی پی 289 پر 25 جنوری کو پولنگ ہونا تھی۔

ڈی جی خان۔ پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 289 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے مایدوار اسامہ عبدالکریم کے آج بلامقابلہ کامیاب ہونے کے معاملہ کی مزید تفصیلات سامنے آ ئی ہیں جن کے مطابق ڈی جی خان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ حلقہ پی پی 289 میں ضمنی الیکشن کے لئے 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ ان میں سے 9 امیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ کل تک اسامہ عبدالکریم کے مقابل ایک امیدوار باقی رہ گئے تھے۔

دسویں امیدوار نے آج ریٹائرمنٹ لے لی جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے اسامہ عبدالکریم کی بلا مقابلہ کامیابی کا اعلان کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

محمود قادر لغاری تحریک انصاف کی آزاد منتخب ہونے والی خاتون رہنما زرتاج گل کی نا اہلی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی بنے۔ اس سے پہلے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں وہ پی پی 269 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:ہنگو میں جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب کی گاڑی پر حملہ

یہ بھی پڑھیں