(اوصاف نیوز )انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر سکسز کے اہم ترین میچ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بولاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کو انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہو گی۔ اگر پاکستانی سائیڈ کو ہدف کا تعاقب کرنا پڑے تو بہت تیزی سے اسے عبور کرنا ہوگا، مثال کے طور پر اگر یہ ہدف 251 رنز ہوا تو گرین شرٹس کو سیمی فائنل کھیلنے کیلیے 29.4 یا اس سے بھی کم اوورز میں فنش لائن عبور کرنا ہوگی۔
آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور پاکستان کی جیت کی صورت میں بھارت اور پاکستان دونوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے، اس صورت میں بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان


