(اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی کے بعد شہریوں نے اپنے زیورات فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سونے کی قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد اچانک گر گئی، جس کے باعث دبئی کے گولڈ سوک میں فروخت کنندگان کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری قرض اتارنے، جائیداد خریدنے یا سرمایہ کاری کے لیے اپنے زیورات اور قیمتی دھاتیں فروخت کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اچانک کمی نے سرمایہ کاروں اور عام شہریوں میں فوری فروخت کا رجحان بڑھا دیا ہے، اور مارکیٹ میں اس کی وجہ سے گولڈ کی کھپت اور فروخت دونوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
مزید پڑھیں:آج بروزبدھ4 جنوری 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت
