Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس مکمل بند

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
میٹرو بس حکام کے مطابق یہ بندش صدر اسٹیشن سے لے کر پاک سیکرٹریٹ تک لاگو ہے، جس کے باعث روزانہ ہزاروں مسافروں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے، میٹرو بس سروس کے بند ہونے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں کی گئی، تاہم حکام نے کہا ہے کہ سروس کی بحالی کے حوالے سے جلد معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اسی طرح راولپنڈی میں الیکٹرک بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے، جس سے شہریوں کو متبادل ذرائع نقل و حمل تلاش کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ مسافر سوشل میڈیا اور خبروں کے ذریعے صورتحال سے آگاہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بندش سے شہریوں کی روزمرہ زندگی، دفاتر اور دیگر اہم سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

شہری حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ میٹرو اور الیکٹرک بس سروس جلد بحال کی جائے تاکہ آمد و رفت میں آسانی ہو اور شہری معمول کی زندگی کی طرف واپس آ سکیں۔
مزید پڑھیں:خوشاب میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

یہ بھی پڑھیں