Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جواایپ پروموشن کیس: ڈکی بھائی اور عروب جتوئی پر فردجرم عائد

لاہور(اوصا ف نیوز) آن لائن جوا ایپ پروموشن کیس میں نئی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں آن لائن جوئے کی پرموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈکی بھائی انکی اہلیہ عروب جتوئی سمیت سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا۔

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیں