کوہاٹ (اوصاف نیوز) کوہاٹ بڑی تباہی سے بچ گیا، بارود سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پنڈی روڈ پر مشکوک گاڑی کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے پنڈی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔
دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی پیچھے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ خودکش حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کی ٹکٹ بلیک میں 4 گنا قیمت پر فروخت


