Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

قومی اسمبلی کی سیٹ پرضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پولنگ 5 اپریل کو ہوگی۔

خضدار میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 20 فروری سے 24 فروری تک جمع کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے ستمبر 2024 میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے دو روز قبل ان کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان کی صحت کے معاملے پر پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں