اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار واجد گیلانی 770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار اشرف گجر نے 761 ووٹ حاصل کیے۔
اسی طرح ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے فرزانہ فیصل خان 865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، ان کے مدمقابل پلوشہ ایاز خان نے 644 ووٹ حاصل کیے، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے عثمان ناصر 939 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل وجاہت غوری نے 553 ووٹ حاصل کیے۔
اس کے علاوہ فنانس سیکرٹری کے لیے ردا بتول 860 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، ان کے مدمقابل سید صلاح الدین نے 625 ووٹ حاصل کیے۔ چیف الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی اور ممبران نے کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں:صوابی انٹر چینج پر احتجاج، ایمبولینس میںخاتون مریضہ دم توڑ گئیں،بیٹے اور شوہر پر بدترین تشدد، ڈرائیور زخمی


