اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں بھجوا دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے مراد سعید کے سینیٹ سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کر دی ہے۔
استعفے کے متن کے مطابق مراد سعید نے کہا ہے کہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین میں ملوث ہے۔
واضح رہے کہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم وہ مفرور ہونے کے باعث سینیٹ کی نشست پر حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔
مزید پڑھیں:کانٹے دار مقابلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے نتائج کا اعلان


