Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دارالحکومت اسلام آباد میں انسانی اعضا کی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (اوصاف نیوز) سیکٹر جی 16 کے ایک گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملنے والی اطلاعات میں یہ پتا چلا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی 16 کے گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث متعدد ملزمان حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر کے تہہ خانے میں گرودوں کی پیوندکاری کے متعدد مریض موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق گھر میں مریضوں کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک مریضہ نے بتایا کہ یہاں پر میرے خراب گردوں کو نکال کر نیا گردہ ڈالا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ متعدد مریض گھر کے تہہ خانے میں بدستور موجود ہیں جبکہ پولیس نے مکان کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر شہربانو عرف سارا کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیں