Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکی فوج کی 3 کارروائیوں میں 11 افراد ہلاک

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین سمندر میں مشتبہ کشتیوں کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق پہلی کارروائی میں چار افراد مارے گئے، دوسری کارروائی میں مزید چار جبکہ تیسری کارروائی میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے قبل حاصل ہونے والی انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی تھی کہ متعلقہ کشتیاں منشیات سمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھیں اور منشیات کی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔

امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ آپریشن منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں غیر قانونی منشیات کی ترسیل کو روکنا ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور ان کی شہریت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں