Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران میں عوامی بغاوت کا علم ایک بار پھر بلند ،حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع

(اوصاف نیوز)ایران میں عوامی بغاوت کا علم ایک بار پھر بلند ہونا شروع حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔خبر ایجنسی کے مطابق 8 جامعات میں طلبہ نے پیر کو دوسرے دن بھی حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

کچھ مقامات پر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی ہے۔

یاد رہےکہ ایران میں جنوری میں بھی ملک گیر احتجاج کیا گیا ، اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔

امریکی صدر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے بعد حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو نتائج بہت بُرے ہوں گے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کی دعوت دی ، معاملات کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، شیر افضل مروت

یہ بھی پڑھیں