کراچی (کامرس نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل ساتویں روز بھی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے کے بعد چار لاکھ چونسٹھ ہزار چوالیس روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 268 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 554 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 185 ڈالر کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں:ترکیہ میں ایف16 طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، پائلٹ جان سے گیا


