Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں، جو تباہ کن ہو گا: ایرانی عہدیدار

تہران (اوصاف نیوز): امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے Reuters سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب کی تیاری کر رہا ہے اور ممکنہ جوابی کارروائیاں انتہائی تباہ کن ہوں گی۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اب صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے جہاں حملوں کا انجام مخالفین کے اختیار میں نہیں رہا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت Tehran میں صدارتی محل اور سپریم لیڈر Ali Khamenei کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

حملوں کے بعد تہران کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو گئی ہے جبکہ شہر کے تین مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

صورتحال کے پیش نظر ایران اور Israel دونوں نے اپنی فضائی حدود پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں، جس سے خطے میں مزید کشیدگی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی

یہ بھی پڑھیں