Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیئے ،اسرائیلی فوج کا دعویٰ

تہران (اوصاف نیوز) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیئے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کرلی گئی جو کہ اسرائیل کی طرف بڑھ رہے تھے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اپنی عوام سے گزارش ہے کہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔ اس وقت اسرائیلی فضائیہ خطرات کو روکنے اور جہاں ضروری ہو جوابی کارروائی کے ذریعے خطرات کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “دفاعی نظام مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر نہیں ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عوام ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔ عوام سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات کی پابندی کریں۔”
خیال رہے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر پیشگی حملے کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق حملوں کا مقصد ایران سے لاحق خطرات سے اپنے عوام کا بچاؤ ہے۔

مزید پرھیں: امریکہ اور اسرائیل کے حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں، جو تباہ کن ہو گا: ایرانی عہدیدار

یہ بھی پڑھیں