Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران پر بریفنگ سے انکار کیوں؟محمود اچکزئی نے اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایران سے متعلق بریفنگ میں اس بہانے شرکت سے انکار کیا کہ میں نے انہیں کہا تھا کہ بریفنگ پارلیمنٹ ہاؤس میں دی جائے تو بہتر ہوگا۔ مخصوص لوگوں کو مدعو کرنا پارلیمنٹ کی بے عزتی ہے۔ ہم اتنے عاجز نہیں کہ گلی کوچوں میں اپنے ملک کے رازوں پر بحث کریں۔ میرے خیال میں بہت کم پاکستانی ایرانی سفارت خانے گئے ہیں۔ اگر یہ جنگ بڑھی تو ہم پھنس جائیں گے۔

محمود اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تردید میں نہیں تاہم اس کا آغاز پارلیمنٹ سے کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ پارلیمنٹ سے بڑا کوئی نہیں۔ یہ جتنا طاقتور ہوگا، دنیا اتنی ہی قدر کی نگاہ سے ہمارے لیڈر کو دیکھے گی۔

’’امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں سفارت خانے ہیں ان کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں لیکن انسانی جذبات بھی ہوتے ہیں۔ جب کسی بھی ملک کی طرف سے ایران کی خودمختاری پر حملہ کیا جائے گا تو اس کے سفارتخانوں کے خلاف جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:امریکی فوجیوں کو مذہب کے نام پر تیار کرنے کا انکشاف، اہم تفصیلات جانیں‌

یہ بھی پڑھیں