Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان میں تیل کی قلت کا خدشہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب سے بحیرہ احمر میں یانبو بندرگاہ کے ذریعے تیل کی سپلائی کے متبادل راستے کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی ذرائع نے بحیرہ احمر میں یانبو بندرگاہ کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان کے لیے خام تیل لینے کے لیے پاکستان سے جہاز یانبو بھیجنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں‌:ایران کے جوابی حملوں سے امریکہ کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان؟ تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں