Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شانگلہ سے افسوسناک خبر آگئی ، جانی نقصان کی اطلاعات

پشاور (نیوز ڈیسک) ضلع شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

حالیہ شدید بارشوں کے دوران ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے لیلونی آچار میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر تمام ضروری طبی اقدامات کیے گئے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ایک بچہ شامل ہے۔ مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایک دور افتادہ اور پہاڑی گاؤں آچار میں پیش آیا۔ اس اندوہناک واقعے پر پورا علاقہ سوگوار ہے کیونکہ متوفی یار محمد، اس کی بیوی اور ایک چھوٹا بچہ پورا خاندان تھا۔

حالیہ شدید بارشوں نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد رابطہ شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔ مزید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:مشہور اداکارہ کو شادی کے چار سال بعد طلاق ہوگئی

یہ بھی پڑھیں