تہران (نیوز ڈیسک) ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہونے والے کمانڈروں کی نماز جنازہ تہران کے انقلاب اسکوائر میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
ایرانی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور 28 فروری کو اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔
دوسری جانب ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات کے بعد حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزیکشیان کے بیٹے اور حکومتی مشیر یوسف پزیکشیان نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں۔
انھوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ جب مجھے مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر ملی تو میں نے باخبر لوگوں سے رابطہ کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ اللہ کا شکر ہے، وہ مکمل طور پر محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
مزید پڑھیں:تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا


