Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

موبائل پیکجز مہنگے؟ پی ٹی اے نے اچانک بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی اے نے موبائل پیکجز میں اضافے کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں کو ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں بڑھانے سے روک دیا۔

پی ٹی اے نے 30 دن بعد پیکجز کی قیمت بڑھانے کی موبائل کمپنیوں کی اجازت بھی ختم کر دی ہے، اب کوئی بھی نیا پیکج شروع کرنے یا موجودہ پیکیج کی قیمت بڑھانے سے پہلے پی ٹی اے کی پیشگی اجازت لازمی ہوگی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط کے تحت موبائل پیکجز کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی کی بنیاد پر ہی ممکن ہوگا۔ اس سلسلے میں موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 20 فیصد اضافے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:آئی فون فولڈ کی قیمت اور اسٹوریج تفصیلات لانچ سے پہلے لیک

یہ بھی پڑھیں