راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ٹرین میں سفر کے دوران ٹک ٹاک بناتے ہوئے 30 سالہ نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی اسکریپ میٹل ورکر کے طور پر کام کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق حسنین علی ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور جا رہے تھے۔ گھر سے نکلنے سے قبل حسنین علی سے بھی گھر پر رابطہ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ گھر آرہے ہیں۔
متوفی کا تعلق شیخوپورہ سے تھا تاہم اس کے والدین لاہور میں رہتے ہیں۔ پولیس اور امدادی اداروں نے متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں:زمبابوے کے کھلاڑی آئی پی ایل کے لیے پی ایس ایل سے دستبردار


