Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں 2 رضا کار جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹر وے سے نیچے گر گئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزبدھ 18 مارچ 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں