لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس سے متعلق ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فخر زمان نے سابق کرکٹر عبدالرؤف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 50 اوورز کی کرکٹ کے لیے سو فیصد فٹ نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کا مؤقف بالکل درست تھا۔
فخر زمان نے مزید بتایا کہ انہوں نے 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالرؤف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے مؤقف پر سوالات اٹھائے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے گاڑی مالکان کو متبادل راستہ دکھا دیا


