Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے نیا فلائٹس شیڈول جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات پر ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے پے در پے حملوں کے باعث متحدہ عرب امارات کے شہروں سے دنیا کے دیگر حصوں کے لیے پروازوں کی تعداد شدید حد تک محدود ہو گئی ہے۔ پی آئی اے کو جنگ کے دوران یو اے ای کے لیے روزانہ 2 پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن روک دیا تھا۔

کراچی میں پی آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہیں یو اے ای کے لیے روزانہ دو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

پی آئی اے نے روزانہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابوظہبی کے لیے چلائی ہے۔

سعودی عرب بھی ایرانی میزائل حملوں کی زد میں آگیا ہے تاہم ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

بحرین پر میزائل حملے کے بعد دمام کے لیے پروازیں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں۔

سعودی عرب جانے والی پروازیں بحیرہ عرب کے راستے ایک چکر لگاتی ہیں اور یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں، جب کہ یورپ اور کینیڈا کے لیے پروازیں افغانستان اور تاجکستان کے علاقے واخان سے ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کےمتعلق بڑا حکومتی فیصلہ

یہ بھی پڑھیں