Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بلوچستان سے افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات موصول

دکی(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئلے کی کانیں ایک بار پھر موت کا جال ثابت ہوئی ہیں۔ ضلع دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلے کی مقامی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دو نوجوان کان کن دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف دو خاندانوں کو سوگوار کر دیا ہے بلکہ صوبے بھر میں کان کنوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں کان کنوں کی شناخت گل ولد جمعہ خان اور ننائی ولد عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق اکم علی زئی برادری سے تھا اور وہ افغانستان کے شہری تھے۔ روزی روٹی کی تلاش میں پاکستان آنے والے یہ دونوں مزدور چمالنگ کی تاریک کانوں میں محنت مزدوری کر کے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت کان میں کام جاری تھا کہ اچانک اس میں زہریلی گیس (میتھین گیس) بھر گئی۔ گیس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دونوں کان کن چند ہی لمحوں میں بے ہوش ہو گئے اور موقع پر ہی ان کی روحیں اڑ گئیں۔ دیگر ساتھی کان کنوں نے شور مچایا اور انہیں فوری طور پر بچانے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کان سے باہر نکالا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کرکے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

ورثاء نے لاشوں کو تدفین کے لیے آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمت میں زبردست کمی، جانیں آج کا ریٹ

یہ بھی پڑھیں