ملتان (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سڑکوں پر آنے کا دور ختم ہو گیا ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تمام محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے، اگر کسی ایک صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے تو وہ خیبرپختونخوا ہے۔
رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے سڑکوں پر آنے کا دور ختم ہوگیا۔
مزید پڑھیں:کیا ورلڈ کپ سے پہلے بڑا بحران؟ ہیڈ کوچ کی صحت پر اہم اپڈیٹ





