لاہور (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں ایل پی جی گیس بحران میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی، ملتان میں 50 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوگی جس سے شہری متاثر ہونے لگے ہیں، ملتان میں 50 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ درآمدی قیمتوں میں اضافہ اور رسد میں کمی کے باعث قیمت بڑھانا ان کی مجبوری بن گئی ہے۔ پہلے فیکٹری سے سلنڈر 12000 روپے میں ملتا تھا، اب 16000 روپے کا سلنڈر مل رہا ہے، فی سلنڈر 4000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ جنگی صورتحال کے باعث ہمیں گیس نہیں مل رہی، ہمارے پاس جو سٹاک ہے وہ دے رہے ہیں، ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں گیس مزید مہنگی ہونے کا خطرہ ہے۔
توانائی کی سپلائی لائن کے تسلسل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایل پی جی اور کوئلہ لے کر تین جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ تینوں جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو چکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی سی جی جہاز پیریکلز عمان سے 3800 ٹن سے زائد ایل پی جی لے کر پہنچا تھا۔ نیویگیٹر ایرس جہاز عراق سے 11,136 ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا۔ ایل پی جی جہاز سے مائع گیس آج آف لوڈ کی جائے گی۔ پورٹ قاسم پر 52 ہزار میٹرک ٹن کوئلہ لے جانے والے جہاز کو بھی اتارا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹل بلاک میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، یومیہ 26.5 ملین مکعب فٹ پیداوار متوقع
