لاہور(اوصاف نیوز)لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں سی سیکشن آپریشن کے دوران مبینہ طور پر مریضوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کے بعد 4 لیڈی ڈاکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، گائنی یونٹ ون کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو بنانا اخلاقیات کے منافی ہے اور مریض کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ملوث ڈاکٹرز کا طرز عمل مریض کی سیفٹی کے معیار اور طبی ماہرین پر اعتماد کے اصولوں کے منافی ہے۔
مجاز اتھارٹی نے ڈاکٹرز کی غفلت اور کلینیکل فرائص کی ادائیگی میں کوتاہی پر جواب طلب کر لیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب آپریشن کے دوران مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے ہسپتال میں مریضوں کی حفاظت اور طبی اخلاقیات کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی۔
مزید پڑھیں: سعودی، ترک و مصری وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے،اسحاق ڈار
