Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پولیس اہلکار خبردار، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر کارروائی یقینی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور چالان ٹکٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے زائد پولیس اہلکاروں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور اس کا اطلاق برابری کی بنیاد پر ہوگا۔ مستقبل میں بغیر ہیلمٹ کے پکڑے جانے والے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، یوکرین اور خلیجی ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے

یہ بھی پڑھیں