Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شیر افضل مروت خیبرپختونخوا حکومت پر پھٹ پڑے ، بڑی خبر

ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک) شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں میں کرپشن عروج پر ہے اور بھرتیاں میرٹ کے بجائے پیسوں پر کی جارہی ہیں۔

ڈی آئی خان میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیر اور وزارتوں کی مبینہ فروخت پر سنگین سوالات ہیں۔ جو وزیر پیسے دے کر وزارت لے گا وہ عوام کی خدمت نہیں کرے گا بلکہ اپنے پیسے سے پورا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی واپسی پارٹی کے معاملات کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے۔ تحریک انصاف کے بانی کو غلط بریفنگ دی جا رہی ہے اور حقائق سے دور رکھا جا رہا ہے۔ موجودہ صوبائی قیادت ناتجربہ کار ہے اور بڑے جلسے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

شیر افضل نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے اور حکومتیں تحلیل کرنا بڑی سیاسی غلطیاں ہیں۔ تحریک انصاف کے بانی کی رہائی بڑے احتجاج یا فیصلہ کن مارچ کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستان جنگ جیسی صورتحال سے دوچار ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات معیشت پر پڑ رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پارٹی قیادت میں اصلاحات نہ ہوئیں تو مزید سیاسی نقصان کا خطرہ ہے۔ کارکنوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، اور احتجاج کے لیے عوامی حمایت اکٹھا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
اسرائیل کے خلاف یمنیوں کا دوسرا فوجی آپریشن، خطے میں کشیدگی بڑھ گئیمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں