لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کراچی نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ 28، سکندر رضا 19، محمد نعیم 13، پرویز حسین ایمن 12، کپتان شاہین آفریدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قلندرز کے حارث رؤف 4، فخر زمان اور اسامہ میر صرف ایک ایک رن بنا سکے جبکہ مستفیض الرحمان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ عباس آفریدی، حسن علی اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں :بڑی خبر،بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار دنیا سے رخصت





