Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کا الرٹ، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمالی علاقوں میں سیلاب کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

محکمہ کے مطابق 29 مارچ کی شام اور رات کے دوران شمالی بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد اور لورالائی میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا خطرہ ہے۔ اسی طرح بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مقامی دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے جو اتوار کی شام سے پیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بعض مقامات پر اولے اور تیز ہوائیں کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

پنجاب بالخصوص لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہے اور شہر کے بعض علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں دن بھر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید بارشوں اور گرج چمک کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پہاڑی اور شمالی علاقوں میں رہنے والے سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ رہیں۔
مزیدپڑھیں‌:بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کا بڑا سرپرائز، گرل فرینڈ کیلئے حیران کن قیمتی تحفہ

یہ بھی پڑھیں