Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسحاق ڈار کےکندھے میں فریکچر کی تصدیق

(اوصاف نیوز) اسلام آباد میں گزشتہ روز اہم سفارتی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار گر کر زخمی ہو گئے، تاہم انہوں نے تکلیف کے باوجود اپنی تمام سرکاری مصروفیات جاری رکھیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے استقبال کے دوران پھسل کر گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے پر چوٹ آئی۔

اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ چوٹ کے باوجود انہوں نے درد کش ادویات لے کر دن بھر اہم سفارتی ملاقاتیں مکمل کیں۔

https://x.com/alimdar82/status/2038315472069021739?s=20

بیان کے مطابق رات تقریباً 9 بجے سرکاری بیان کی ریکارڈنگ کے بعد اہل خانہ کے اصرار پر ان کا طبی معائنہ کروایا گیا، جس میں ایکس رے نتائج تسلی بخش قرار دیے گئے، تاہم کندھے میں ہئیر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

علی ڈار کے مطابق آئندہ چند روز تک احتیاطی تدابیر اور ادویات کے ذریعے درد کو قابو میں رکھا جائے گا، جبکہ انہوں نے عوام کی جانب سے ملنے والی دعاؤں اور نیک خواہشات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے باوجود اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں، جسے حکومتی حلقوں میں ذمہ داری کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:صدر کے دستخط شدہ نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑھیں