Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

صدر کے دستخط شدہ نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا منصوبہ

(اوصاف نیوز)امریکا نے اپنی 250 ویں سالگرہ پر نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا منصوبہ بنا لیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے دستخط والے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔امریکی محکمۂ خزانہ نے پہلی بار موجودہ صدر کے دستخط والے نوٹوں کے اجراء پر کام شروع کر دیا ہے۔

امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایک غیر معمولی روایت قائم کرے گا، کیونکہ ماضی میں امریکی کرنسی پر صرف وزیرِ خزانہ اور خزانچی کے دستخط شامل کیے جاتے رہے ہیں، نہ کہ کسی برسرِ اقتدار صدر کے۔

علاوہ ازیں رواں ماہ کے اوائل میں ایک وفاقی آرٹس کمیشن نے ٹرمپ کی تصویر والے 24 قیراط سونے کے یادگاری سکے کے حتمی ڈیزائن کی منظوری بھی دی، یہ سکہ بھی 4 جولائی کو امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان بھر میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

یہ بھی پڑھیں