Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ، نیا شیڈول جاری

(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے اور اس پر سختی سے عملدآمد کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری کرتے ہوئے تعلیمی نظم و ضبط کو مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

پرائمری اسکولوں میں طلبہ کی حاضری 7:30 بجے ہوگی جبکہ چھٹی دوپہر 1 بج کر 35 منٹ پر دی جائے گی۔ صبح اسمبلی کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس میں طلبہ کی اخلاقی تربیت، تقاریر اور عملی سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہدایت جاری کی کہ طلبہ کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دی جائے جبکہ ہر ہفتے کے آخری کام کے دن اسکولوں میں بزم ادب کا انعقاد بھی ضروری ہوگا۔

بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں اساتذہ کی میٹنگ اور رجسٹرز کی تکمیل کی جائے گی، اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں اسکول سربراہان اور مضمون کے ماہر اساتذہ کلاسز لینے کے پابند ہوں گے۔

حکام نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت دی ہے کہ نئے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کےکندھے میں فریکچر کی تصدیق

یہ بھی پڑھیں