Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

فخر زمان کے مستقبل کا فیصلہ، پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی دو میچوں کی پابندی کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے کے خلاف پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل کی تھی۔

تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل کی سماعت کی اور فریقین کا موقف سنا، پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی نے اپیل کی سماعت کی۔

کمیٹی نے میچ ریفری روشن ماہنامہ کے فیصلے کو برقرار رکھا جنہوں نے گیند کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی عائد کی تھی، فخر زمان کو لیول تھری کے جرم کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ وہ دونوں میچ نہیں کھیل سکتے۔

پی سی بی نے کہا کہ فخر نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کے میچ کے دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑی پر کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ آن فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کا جرمانہ عائد کیا اور آخری اوور سے قبل گیند تبدیل کر دی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان ایران جنگ ثالثی: عالمی سطح پر پاکستان کا اہم سفارتی کردار

یہ بھی پڑھیں