Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دیدیا

لاہور(اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے موٹر سائیکل مالکان کے لیے ایک بڑا یلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت متعدد سہولیات اور سبسڈی فراہم کی جائیں گی۔

اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس اور دیگر چارجز مکمل طور پر ختم کر دیے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے لیے ماہانہ 2000 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے لیے 20 لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی، جس کے تحت فی لیٹر پٹرول 100 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

حکومت نے بتایا کہ یہ ریلیف پیکیج فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے تاکہ عام شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:ایران میں سپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ

یہ بھی پڑھیں