Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امریکی سفارتخانے کے باہر پولیس اہلکار پر حملہ ہو گیا

(اوصاف نیوز)اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار سید عمر شاہ (بیلٹ نمبر 3728) پر ایک جنگلی سور نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہو گئے۔

حملے کے دوران ان کی بائیں ران (تھائی) کے نچلے حصے پر چوٹ آئی۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈی ایس پی ویلفیئر امام الدین نے ہسپتال پہنچ کر زخمی جوان کی عیادت کی اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ہر وقت اولین ترجیح ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں عوامی و حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
مزید پڑھیں:ملتان؛ دھماکہ ،3افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں