Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

راولپنڈ ی میں پی ٹی آئی کا پاور شو ، ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا

راولپنڈی(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں اپنے جلسے کے حوالے سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا جاری کردہ حکم ڈی سی آفس راولپنڈی کو وصول کروادیا ہے۔

آرڈر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی خان عاقل خان ایڈووکیٹ نے ڈی سی آفس کو وصول کرایا۔

ہائی کورٹ کے آرڈر میں ڈی سی راولپنڈی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کل لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے کی درخواست پر فوری فیصلہ کریں۔

یہ آرڈر گزشتہ روز ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ آئینی اور قانونی طریقہ کار کے تحت جلسے کے انعقاد کے لیے تیار ہیں اور عوام کو اپنا پیغام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی آفس راولپنڈی جلد فیصلہ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ جلسے کے انتظامات باقاعدہ طور پر طے کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:پٹرول سستا، وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی خوشخبری سنادی !

یہ بھی پڑھیں