Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا امکان ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 40 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد تک گر گئیں۔

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17.31 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 94.69 ڈالر پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19.25 ڈالر کی کمی ہوئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت $115 سے گر کر $96.73 ہوگئی۔
مزید پڑھیں‌:شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا گیا

یہ بھی پڑھیں