اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے تاریخی امن اقدام پر انہیں پرتپاک مبارکباد دی۔
ترک صدر نے خلیج میں تباہ کن تنازعات کے خاتمے کی کوششوں میں شہباز شریف کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت کو سراہا۔
رجب طیب اردگان نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے انتھک اور مخلصانہ کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی حوصلہ افزائی اور توثیق پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں:ہانیہ عامر کا دوست کی شادی میں ڈانس، ویڈیو وائرل
