اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر بیان سامنے آگیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں شاہین آفریدی نے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار قابل فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور استحکام کے لیے قومی قیادت کی کوششیں قابل تحسین ہیں، جنگ بندی انسانیت کی فتح ہے، پاکستان نے امید کی راہ دکھائی، پاکستان امن، اتحاد اور روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے، پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کو ترک صدر کی طرف سے تاریخی امن اقدام پر مبارکباد
