لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے سفر پر رعایت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صحافیوں کی بیویوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے سی ای او سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صحافیوں کی بیویوں کو سفر پر 50 فیصد رعایت ملے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اہل صحافیوں کی بیویاں دس سنگل سفر کے لیے 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گی۔ یہ رعایت چند مخصوص ٹرینوں کے علاوہ تمام ٹرینوں اور کلاسوں پر دستیاب ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ گرین لائن، پاک بزنس اور شاہ حسین ایکسپریس پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔
مزید پڑھیں:پشاور زلمی نے سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز کو ہرا دیا
