اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان بھر میں سونے کی قیمتیں آج معمولی کمی کے بعد مستحکم ہو گئی ہیں۔ صرافہ بازار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 510,500 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 468,078 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں سونے کے نرخ تقریباً یکساں ہیں، تاہم مقامی سطح پر چند سو روپے کا فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں ہلکی کمی کو مارکیٹ کے استحکام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
| سونے کی خالصیت | ١ تولہ | ١٠ گرام |
|---|---|---|
| ٢٤ کیرٹ | Rs. 510,500 | Rs. 437,671 |
| ٢٢ کیرٹ | Rs. 468,079 | Rs. 401,199 |
| ٢١ کیرٹ | Rs. 446,802 | Rs. 382,963 |
| ٢٠ کیرٹ | Rs. 425,526 | Rs. 364,726 |
| ١٨ کیرٹ | Rs. 382,973 | Rs. 328,254 |
| بین الاقوامی سونے کے نرخ | |
|---|---|
| گولڈ 24 کیرٹ | $ 4750 |
مزید پڑھیں:بُری خبر ،ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ طے نہیں ہوا، جے ڈی وینس امریکا روانہ
