کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریلی روسو نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسن نواز نے 32 گیندوں پر 49 رنز بنائے، کپتان سعود شکیل 1، دنیش چندیمل 3 اور شمائل حسین کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جب کہ بیون جیکب 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 134 رنز ہی بنا سکی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ خان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 17 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے جب کہ محمد نعیم نے 4، چیرتھ اسالنکا نے 6 اور محمد فاروق نے 2 رنز بنائے۔
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور حارث رؤف کھاتہ کھولے بغیر کھیل جاری رکھے، اسامہ میر نے 7 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بنائے جب کہ ڈینیئل سمز 12 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق اور جہانداد خان نے 3،3، الزاری جوزف نے 2 اور ثاقب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:الرٹ جاری،اسلام آبادمیں سی ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن
