اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان ان ابتدائی اثرات کو مؤثر انداز میں سنبھال رہا ہے اور ملکی معیشت مستحکم ہے، جس کی واضح علامات کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ، زراعت اور کم آمدنی والے طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی اور خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے، اور رواں مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو تقریباً 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ عالمی کشیدگی طویل ہوئی تو مہنگائی اور برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، تاہم پاکستان اس صورتحال میں بھی ماحولیاتی تبدیلی کے لیے قابلِ تجدید توانائی اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی و زرعی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں :بدھ تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ

