کوئٹہ (اوصاف نیوز) کوئٹہ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 40 روپے جبکہ گھی کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں پہلے درجے کے گھی کی قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی کلو گرام جبکہ دوسرے درجے کے گھی کی قیمت 480 روپے سے بڑھ کر 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
اسی طرح پہلے درجے کا کوکنگ آئل 580 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی لیٹر جبکہ دوسرے درجے کا کوکنگ آئل 530 روپے سے بڑھ کر 560 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کو جھوٹا کہنا مہنگا پڑ گیا، زارا سلطانہ ایوان سے معطل


