Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل: راولپنڈیز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

(اوصاف نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 34ویں میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ہوا بھی ہے اور ایک سائیڈ کی باؤنڈری چھوٹی ہے اس لیے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ شاداب سے محبت ہے لیکن آج انہیں ہرانے کے بعد اگلے میچ میں ان کے لیے دعا کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہر میچ کی طرح یہ بھی اہم میچ ہے، کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ابھی تک ہدف کا تعاقب آسانی سے ہوا ہے اس لیے ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ دیکھنے میں پچ اچھی لگ رہی ہے۔ میرے خیال میں آج ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی راولپنڈیز کی ٹیم اب تک ایک بھی فتح حاصل نہیں کرسکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

یہ بھی پڑھیں